ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: بس ڈرائیوکرتے ہوئے فون پر بات چیت پڑی مہنگی۔ پولیس نے وصول کیا 5ہزار روپے جرمانہ

منگلورو: بس ڈرائیوکرتے ہوئے فون پر بات چیت پڑی مہنگی۔ پولیس نے وصول کیا 5ہزار روپے جرمانہ

Mon, 09 Sep 2019 12:50:37    S.O. News Service

منگلورو9/ستمبر (ایس او نیوز)پرائیویٹ بس ڈرائیور کو سڑک پر بس چلاتے ہوئے موبائل پر بات چیت کرنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب ٹریفک پولیس نے اس کی اس حرکت کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر 5ہزار روپے کا جرمانہ لگادیا۔

 جب سے موٹر وہیکل ایکٹ میں حالیہ ترمیمات کے ساتھ قوانین کو سخت کردیا گیاہے، ٹریفک پولیس نے بھی اسے لاگو کرنے میں مستعدی دکھانا شروع کیا ہے۔منگلورو شہر میں ان نئے قوانین کے تحت 7ستمبر سے باقاعدہ کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ منگلورو نارتھ ٹریفک پولیس جوکٹے کراس پرشام کے وقت موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کررہی تھی، اس دوران ایک پرائیویٹ بس ڈرائیور گاڑی چلانے کے ساتھ ساتھ موبائل پر بات چیت کرتا دکھائی دیا۔ پولیس عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس کو روکا اور ڈرائیور سے 5ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کرلیے۔


Share: